Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا اور سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ گارڈز کی خدمات کا معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے سویپر، لوڈرز، پیکنگ لیبرز بھی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، گارڈز، لوڈرز، پیکنگ لیبرز کا کام ڈیلی ویجر سے لیا جائے گا

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے ڈیلی ویجر، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 500 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کی خدمات واپس کی ہے، اقدام سے کارپوریشن کے کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کم ہوں گے۔