Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئی ہے۔