Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 78897 پر بند ہوا ہے جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79254 رہی۔

بازار میں ایک ہفتے میں 3 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 72 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 8 ارب روپے کم ہوکر 10477 ارب روپے ہے۔