Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ؛ نوٹیفکیشن جاری

بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے ماہ پر ہوگا، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6 ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔