انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق اب تک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں، گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کیلئے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے۔
حکام ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیا جا سکتا ہے، مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔
نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی، نان فائلرز کو وارننگ کے بعد بینک اکاؤنٹس بھی منجمند کیے جا سکتے ہیں۔



















