پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 634 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 651 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 206 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 53 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,507 جبکہ کم ترین سطح 78,612 پوائنٹس رہی۔



















