Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک کا عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 17 ستمبر کو بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بینکس اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ بند رہیں گے۔