اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں پر چوتھی بار عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد پاکستانی عوام کو بھی فائدہ ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے مارکیٹ ڈیٹا کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرنے کے بعد سمری تیار کرلی گئی ہے، تاہم پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔



















