Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دن بھر مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 145 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 238 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 44 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 96 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,003 جبکہ کم ترین سطح 80,680 پوائنٹس رہی۔