Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گیا  ۔100 نڈیکس 298 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 372 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 82 ہزار  463 پوائنٹس کی بلند سطح  پر بھی ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے  کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔