Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد آج مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس کا اختتام 223 پوائنٹس کی مندی  پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 15 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 143 کمپنیوں کے حصص میں اصافہ، 237 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی اور 59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔