ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔



















