Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.87 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 23 پیسے کی کمی ہوئی، ڈالر 280 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔