پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 125 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 263 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 42 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,905 جبکہ کم ترین سطح 81,600 پوائنٹس رہی۔



















