وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالیاتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ اضافہ ہوا جبکہ دو ماہ میں ترسیلات زر 44 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے قریب رہیں۔
برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی ہوئی۔
مالی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایف بی آر محصولات میں 20.6 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد پر آگئی۔
ستمبر اور اکتوبر مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارے میں 72.1 فیصد کا اضافہ ہوا، مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا۔



















