پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 782 پوائنٹس کمی ہوئی۔
100 انڈیکس ایک ہفتے میں 1.30 فیصد کمی سے 81292 پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 82905 رہی۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 81107 رہی، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 1 ارب 95 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 84.69 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کم ہوکر 10653 ارب روپے ہوگئی۔



















