Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی قیموں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا گیا جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 86 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ گیارہ عشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت 2879.10 سے بڑھ کر 2965.38 روپے ہوگئی۔

اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 251 روپے ہوگئی ہے۔