ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔



















