Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 958 پوائنٹس قائم کر لی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 754 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 185 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 31 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 29 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,958 جبکہ کم ترین سطح 81,981 پوائنٹس رہی۔