Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 18 ڈالرز اضافے سے 2660 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی۔