Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.18 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ پیاز فی کلو 9 روپے تک مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

 ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 62 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن 13 روپے فی کلو اور دال چنا بھی 5 روپے 10 پیسے مہنگی ہوئی۔

ایل پی جی، دال مونگ، گھی، چائے، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں انڈے 4 روپے 43 پیسے فی درجن سستے ہوگئے جبکہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں کیلے کی قیمت بھی فی درجن 2 روپے کم ہو گئی جبکہ آلو، پیٹرول، ڈیزل، دال ماش اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریڈ جلانے کی لکڑی سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔