Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 84 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

100 انڈیکس 590 پوائنٹس بڑھ کر   84 ہزار 122 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 83 ہزار 531  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔