Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس کے اضافے سے 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 217 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شئیرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 44 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شئیرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شئیرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,047 جبکہ کم ترین سطح 83,303 پوائنٹس رہی۔