Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017 چھوڑیں 2007 سے بھی نیچے ہے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017 چھوڑیں 2007 سے بھی نیچے ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور انکے مشیران روزانہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بتا کر معیشت بہتری کی یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل اسٹاک مارکیٹ کی حقیقت سب کے سامنے ہے، پوری اسٹاک مارکیٹ کی مالیت 40 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی، اس وقت انڈیکس 51,000 تھا اور آج 86,000 ہے۔

 مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017 چھوڑیں 2007 سے بھی نیچے ہے، بلکہ 1999 میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے بھی پاکستانی مارکیٹ کی قیمت آج سے بہتر تھی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو دنیا کی سستی ترین مارکیٹ کہا جاتا ہے۔