Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2573 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔