ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرز کمی سے 2613 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی۔



















