Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے پانچ آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے خاتمے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، حکومت دیگر آئی پی پیز کے معاہدوں پر بھی جلد از جلد نظر ثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی موجودہ قیمت میں کاروبار کرنا ناممکن ہے، تاجر طبقہ اور صنعت کار بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر سکتے، کپیسٹی پیمنٹ ختم کر کے بجلی کی اصل پیداواری قیمت وصول کی جائے۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس اقدام سے 60 ارب سالانہ کا فائدہ اور بجلی کی فی یونٹ نرخ میں کمی ہوگی، اس اقدام سے مجموعی طور پر 411 ارب کی بچت ہوگی۔