Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں فوری طور پر روک دیں

ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں فوری طور پر روک دی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق جن لوگوں کو آفر لیٹر جاری ہوچکے ان پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے تمام فیلڈ فارمیشنز کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔