پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 24 ارب روپے کے 71 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، 231 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 148 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,846 جبکہ کم ترین سطح 86,294 رہی۔



















