Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد الجعدان سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف  کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب محمد الجعدان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں دونوں وزراء نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے   باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے  کے عزم کا اظہار  کیا۔

دونوں وزراء نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کا عزم کیا۔

سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔