ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2757 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 3 ہزار 350 روپے ہوگئی۔



















