پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 173 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 69 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 65 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 87,309 جبکہ کم ترین سطح 86,284 پوائنٹس رہی۔



















