Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس؛ پہلی بار 100 انڈیکس 89 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 100 انڈیکس 89 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے دوران پہلی بار 100 انڈیکس 1609 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔