پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 90 ہزار پوائنٹس کی حدو عبور کرلی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار 110 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 1609 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 126 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔



















