ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔



















