ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح سالانہ بنیادوں پر 15.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں 51 میں سے 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 7.12 فیصد کمی ریکارڈ، پیاز فی کلو 5.07 فیصد سستے ہوئے۔
ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1.16 فیصد سستا ہوا، دال ماش، چینی اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3.33 فیصد اور لہسن 2.97 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ 2.84 فیصد مہنگی ہوئی، انڈے 2.02 فیصد مہنگے ہوئے۔
اس کے علاوہ کیلے، ٹماٹر، گھی، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے اشیاء میں شامل ہیں۔



















