Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس؛ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستانی اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخی سطح 90 ہزار 593 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا، کاروبار کے اختتام پر 1047 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

100 انڈیکس معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے بعد 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں کاروبار 1.18 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 36 ارب روپے کے 64 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 181 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 222 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔