Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس؛ 100 انڈیکس 91 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور نئی تاریخ رقم کی دی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 91 ہزار 13 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔