Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم سرما سے قبل ہی گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

موسم سرما سے قبل ہی گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کرلی گئی۔

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا سے رجوع کر لیا۔

سوئی نادرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔

سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔

اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔

اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لیں۔

اتھارٹی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرے گی۔