پی ایس ایکس 100 انڈیکس 91 ہزار 358 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 28 ارب روپے کے 60 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 170 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 219 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ۔



















