ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔



















