ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 10 فیصد بڑھ گئی جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ مہنگائی کا پارہ 14 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی، 12 سستی جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔
گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ ، دہی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے سستے ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے میں چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستا ہوا۔
چینی، پیاز، گڑ، بیس کلو آٹے کا تھیلا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ چاول، بریڈ، سگریٹس، کوکنگ آئل سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔



















