پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 90 ہزار 859 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1893 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 19 ارب روپے کے 40 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 220 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 156 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔



















