Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت سندھ کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم

حکومت سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کےلیے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر او لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈجیٹلائیز کیا جائے، ان 176 پیٹرول پمپس کی نشاندہی ہوچکی ہے ان کی فہرست ارسال کی جارہی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ان پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرکے محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا جائے، پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی سے آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ اسمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔