پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین 92 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد کو چھو لیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 1143 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ہوا تھا۔



















