Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1078 پوائنٹس کے اضافے سے 91 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 139 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 52 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,159 جبکہ کم ترین سطح 91,395 پوائنٹس رہی۔