Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرعی اہداف کے حصول کیلئے بزنس پلان کی پیشگی تیاری کی ضرورت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زرعی اہداف کے حصول کیلئے بزنس پلان کی پیشگی تیاری کی ضرورت ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی ادارہ شماریات، وزارت منصوبہ بندی اور مائیکرو اکنامک حکام نے شرکت کی۔

دوران اجلاس چیف شماریات نعیم از ظفر نے ضروری اشیاء کی قیمتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور مرغی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی قیمت عالمی منڈی میں کمی کے بعد کم ہوئی، دالیں، آلو، چاول اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

چیف شماریات نعیم از ظفر نے کہا کہ پام آئل کی قیمت میں عالمی منڈی کے رجحان کے باعث اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں احسن اقبال نے صوبائی مارکیٹ کمیٹیوں کو طلب و رسد کو وقت سے پہلے مانیٹر کرنے پر زور دیا، وفاقی وزیر کی پیٹرول کی قیمتوں اور کرایوں کا موازنہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ادارہ شماریات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے بروقت اقدامات ضروری ہیں، زرعی اہداف کے حصول کے لیے بزنس پلان کی پیشگی تیاری کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ چکوال میں مونگ پھلی سے پینٹ بٹر کی پیداوار کے مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومتوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ہو تو پاکستان میں بھی اسی تناسب سے عوام کو ریلیف ملے، ضلعی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔