ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔



















