پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
پاور ڈویژن کا بجلی سہولت پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر بجلی ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔
اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہو گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہو گا، گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا، صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔



















