Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے سے 277.74 روپے پر بند ہوا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 278.74 روپے کا ہوگیا، یورو 1.51 روپے سستا ہوکر 299.90 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 1.06 روپے اضافے سے 360.70 روپے کا ہوگیا، یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.14 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے اور زرمبادلہ کے زخائر میں اضافے سے روپے پر پریشر کم ہوگا۔